اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز نے پاکستان پہنچتے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

آسٹریلیا کے فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپر کوچ باب ویلڈوف، سپورٹس سائیکا لوجسٹ کرس بوون نے آج صبح نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے تین گھنٹے جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں غیر ملکی کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا، غیر ملکی کوچز شام میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جو آج شام سے اسلام آباد میں ٹریننگ کریں گے۔

کیمپ کے لیے طلب کئے گئے 26 کھلاڑیوں میں سفیان خان اور حنان شاہد کا نام بھی شامل ہے جو انجری سے ری کوری کے بعد پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کریں گے۔

سفیان خان اور حنان شاہد ان دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلا ہدف ورلڈ کپ میں ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز کی تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ ورلڈ کپ 15 اگست سے نیدر لینڈ اور بیلجیئم میں شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے