اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صرف ٹیلنٹ نہیں، ڈسپلن اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہے:مصباح الحق

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) نیشنل سلیکٹر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کی کامیابی صرف ٹیلنٹ سے ممکن نہیں بلکہ نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور سخت محنت ہی انہیں اعلیٰ سطح تک پہنچاتی ہے۔

انہوں نے پروگرام "سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کھلاڑی روزانہ کی محنت، فٹنس، باقاعدہ پریکٹس اور متوازن غذا پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک اور ذہنی مضبوطی نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، طویل فارمیٹ دفاعی تکنیک، ارتکاز اور فیصلہ سازی کو بہتر بناتا ہے، جبکہ سپن بولنگ کے خلاف مؤثر کھیل کے لیے طویل اننگز کھیلنے کی عادت ناگزیر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ نوجوان کرکٹرز کو معیاری سپن بولنگ کے خلاف زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کا بہتر انداز میں سامنا کر سکیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرز کی کوئی کمی نہیں، تاہم درست رہنمائی، معیاری کوچنگ اور مسلسل محنت ہی انہیں کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کوچز، مینٹورز اور والدین پر بھی زور دیا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں بلکہ ان کی دلچسپی اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ترقی کے مواقع فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں ضرور دی جائیں، تاہم ان کے کھیلنے کے جذبے اور اعتماد کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے