اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم جاری

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو انکے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے، اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 88 ہزار 16 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے ہیں، حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔

پنجاب سے 1 لاکھ 38 ہزار 342 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی جانچ مکمل کی گئی ہے۔

اعداد و شمار پنجاب حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی اور فعال انتظامی اقدامات کے عکاس ہیں، افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں تمام پاکستانیوں کا تعاون درکار ہے۔

دوسری جانب افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔ 15 پر اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے