اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جہاں مزدور کام میں مصروف تھے، فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے