اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ،وقفے وقفے سے بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، مزنگ، سمن آباد، جیل روڈ، گلبرگ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن سمیت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بارش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر واسا لاہور سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی، بھلوال، کندیاں، سانگلہ ہل، جھنگ اور چناب نگر میں بھی تیز ہواؤں اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے