اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج 2027 تا 2030 رجسٹریشن، عازمین کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار سے متجاوز

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) حج 2027 تا 2030 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جمعہ 10 جولائی شام 4 بجے تک 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد عازمین رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سرکاری حج سکیم کیلئے 2 لاکھ 14 ہزار 653 جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 82 ہزار 145 افراد نے رجسٹریشن کروائی۔

صوبائی سطح پر پنجاب سے ایک لاکھ 36 ہزار، سندھ سے 88 ہزار 711، خیبر پختونخوا سے 45 ہزار، اسلام آباد سے 13 ہزار 729، بلوچستان سے 10 ہزار، آزاد جموں و کشمیر سے 2 ہزار 74 اور گلگت بلتستان سے 992 عازمین نے رجسٹریشن مکمل کی۔

رجسٹرڈ عازمین میں ایک لاکھ 74 ہزار مرد اور ایک لاکھ 22 ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ 33 سے 46 سال عمر کے ایک لاکھ 15 ہزار افراد سب سے بڑی عمرانی گروپ کے طور پر سامنے آئے ہیں، 60 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 38 ہزار 359 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے