10 Jul 2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں حبس اور گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں موسم میں مزید تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
