اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(لاہورنیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس وقت مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پرامن رکھنے کے لیے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے، جبکہ ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات اور کامیابیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے، خطے کے ممالک کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہو گا تاکہ عوام کے جان و مال کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، جبکہ معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔

محسن نقوی نے پاکستانی امن دستوں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستانی امن دستوں کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے