اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹ: اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات سے متعلق ترمیمی بل کمیٹی سے منظور

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سینیٹر محمد عبدالقادر کی جانب سے پیش کردہ "دی ممبرز آف پارلیمنٹ (سیلریز اینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ، 2026" پر تفصیلی غور و خوض کے بعد بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

بل کے متن کے مطابق سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو مفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ سابق رکنِ پارلیمنٹ کے شریکِ حیات اور 28 سال سے کم عمر کے زیرِ کفالت بچوں کو بھی مفت بلیو پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اِسی طرح بل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز (بی پی ایس-22) اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ سہولت پہلے ہی حاصل ہے، لہٰذا سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی اسی معیار کے مطابق مراعات دی جانی چاہئیں۔

قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل کو حتمی قانون سازی اور ووٹنگ کے لیے سینیٹ کے باقاعدہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، تاہم یہ تجویز اس وقت تک قانون نہیں بنے گی جب تک پارلیمانی کارروائی مکمل ہو کر متعلقہ مراحل طے نہیں کر لیتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے