اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا اہم نوٹیفکیشن، "نقلِ اراضی ریکارڈ" اب زمینوں کے لین دین میں قانونی طور پر قابلِ قبول ہو گا، خرید و فروخت، انتقال، رجسٹری اور دیگر اراضی معاملات میں "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو قانونی حیثیت حاصل ہو گی۔

اس سے قبل "نقلِ اراضی ریکارڈ" کی قانونی حیثیت واضح نہیں تھی، نئے نوٹیفکیشن سے نقل اراضی پر موجود ابہام دور کر دیا گیا۔

تمام ڈپٹی کمشنرز، رجسٹرارز، سب رجسٹرارز اور متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری  کر دی گئیں، فیصلے سے اراضی کے ریکارڈ میں شفافیت، یکسانیت اور زمینوں کے لین دین میں قانونی تحفظ مزید مضبوط ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے