08 Jul 2026
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو اساتذہ کے تبادلوں کے لیے مجموعی طور پر 13 ہزار 400 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی گئی تھی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سب سے زیادہ 10 ہزار 34 درخواستیں ترقی (پروموشن) پانے والے اساتذہ کی جانب سے موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 3 ہزار اساتذہ نے باہمی تبادلوں (میوچل ٹرانسفر) کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔
اعداد و شمار کے مطابق تقرری کے منتظر تقریباً 600 اساتذہ نے بھی تبادلے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال اور پراسیس مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کے تبادلوں کے باضابطہ آرڈرز 21 جولائی کو جاری کیے جائیں گے۔
