اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں اراضی ریکارڈ کی مختلف خدمات پر نئے سروس چارجز نافذ

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اراضی ریکارڈ سے متعلق مختلف خدمات کے لیے نئے سروس چارجز نافذ کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکام کے مطابق صوبے بھر کے تمام لینڈ ریکارڈ سنٹرز اور متعلقہ دفاتر میں نئی فیسوں کے مطابق سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فرد، انتقال اور گرداوری کی ایکسپریس کاپی کی فیس 4 ہزار روپے جبکہ عام کاپی کی فیس 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے 800 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اراضی ریکارڈ کی نقل حاصل کرنے کی فیس 5 ہزار روپے جبکہ رجسٹرڈ ڈیڈ کی نقل کی فیس 1400 روپے مقرر کی گئی ہے بینکوں کے لیے لینڈ ریکارڈ ویریفکیشن کی فی کامیاب ٹرانزیکشن ایک ہزار روپے جبکہ ناکام ٹرانزیکشن پر 700 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپریس انتقال اور عام انتقال کی فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ بینکوں کے ذریعے انتقال کرانے کی فیس 2100 روپے ہوگی۔

ای رجسٹریشن کے ذریعے لوکل کمیشن کی تقرری کے لیے 6700 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم کے تحت ہر ٹرانزیکشن پر 3 ہزار روپے سروس چارج وصول کیا جائے گا۔

ای رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے زمین کی خرید و فروخت پر سروس چارج جائیداد کی مالیت کا 0.1 فیصد ہوگا، تاہم اس کی کم از کم فیس 3600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) سروسز اور ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم کی نئی فیسیں بھی نافذ کر دی گئی ہیں۔ ای رجسٹریشن کے ذریعے فارن مشن کو لوکل کمیشن کی فیس 100 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے