اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں شامل ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل کے پاکستان میں پہلے سٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی منفرد بولڈ سٹائلنگ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہانیہ نے سیاہ رنگ کے وائی ایس ایل لباس، ہلکے میک اپ اور ویٹ ہیئر لک کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

اگرچہ بعض مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے لباس اور سٹائلنگ پر تنقید کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے