اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نشو بیگم نے بزرگوں کو جائیداد کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا

08 Jul 2026
08 Jul 2026

(ویب ڈیسک)ماضی کی معروف پاکستانی فلم اسٹار نشو نے بزرگ افراد کو جائیداد کے حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپے میں اپنی صحت اور دولت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

حال ہی میں نشو نےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں بزرگ والدین کو مشورہ دیا۔

نشو کا کہنا تھا کہ بڑھاپے میں انسان کو اپنی صحت اور مالی معاملات پر مکمل کنٹرول رکھنا چاہیے کیونکہ بعض اوقات قریبی لوگ بھی رویہ بدل لیتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ زندگی میں اپنی جائیداد بچوں کے نام نہیں کرنی چاہیے۔

ان کے مطابق جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ آپ کے انتقال کے بعد خود بخود بچوں کو مل جائے گا لیکن اگر آپ زندگی میں ہی سب کچھ دے دیں گے تو آپ کی اہمیت کم ہو سکتی ہے۔

نشو نے مزید کہا کہ بعض صورتوں میں مالی خودمختاری انسان کی عزت اور دیکھ بھال کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور انسان کو دنیا کے بجائے اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے