اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح ہونے والی ہے؟ عون شیخ کا اشارہ

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے سالے عون شیخ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمان اور کیوان اپنے گھر واپس جانے لگے ہیں اور ان کے درمیان صلح صفائی ہونے والی ہے۔

ویڈیو میں عون شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ایمان اور کیوان کے معاملات بہتر ہونے جا رہے ہیں، تو کچھ لوگوں کو اس پر اعتراض ہے اور یہی رویہ معاملات کو مزید خراب کرنے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں کہ کیوان اپنی اصل جگہ پر جائے جو اس کا حق ہے اور اسے اس کا جائز حق ملے، اگر کیوان کو اس کا حق مل گیا تو پھر دوسروں کے ناحق مفادات متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں، اہلیہ ایمان سے علیحدگی اور گھریلو تنازعات کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں تاہم رجب بٹ ان افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے