اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بڑی مشکل میں پھنس گئے، ایک اور مقدمہ درج

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ مزنگ میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار دوست محمد خان کی مدعیت میں جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مدعی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی کاشف ضمیر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ 94 ہزار روپے وصول کیے۔

ایف آئی آر کے مطابق اس معاملے میں فراڈ کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ گلبرگ اور ایف آئی اے میں زیر کارروائی ہے۔

مدعی کا الزام ہے کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے اس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ فون پر گالیاں دینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جس پر نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے