اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرتے ویڈیو وائرل

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک کیفے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم انتہائی سکون کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں، ان کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے اور مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

بیشتر صارفین نے عاطف اسلم کے اس طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اسے دین سے وابستگی اور مذہبی فرائض کو ترجیح دینے کی خوبصورت مثال قرار دیا، تاہم بعض صارفین  نے ویڈیو پر تنقیدی رائے بھی دی اور اسے محض تشہیر یا دکھاوا قرار دیا۔

دوسری جانب متعدد صارفین  نے اس تنقید سے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کسی شخص کی نیت کا فیصلہ کرنا مناسب نہیں، ویڈیو میں عاطف اسلم جس طرح نماز ادا کر رہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ محض کیمرے کیلئے نہیں بلکہ معمول کے مطابق عبادت کر رہے ہیں۔

عاطف اسلم کی اس ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں صارفین اپنے اپنے نقطۂ نظر کا اظہار کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے