اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچوں والی اور مالی مستحکم خاتون کو دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے: اسما عباس

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کی نامور سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہےکہ اگر کوئی عورت جو مالی طور پر خود مختار ہے اور اس کے بچے بھی ہیں تو اسے دوسری بار شادی نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ بات ہے بہت مشکل کہ شادی نہ کریں لیکن زیادہ تر خواتین ایسا اس صورت میں کرتی ہیں جب انہیں مالی مسائل ہوں تو انہیں سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اسما عباس نے کہا کیونکہ اگر کوئی یہ قدم اٹھاتا ہے تو پھر بچوں کے ساتھ چیزیں کافی خراب ہوجاتی ہیں، پھر بدمزگی پیدا ہوتی ہے، اس سب میں ماں بہت پریشان ہوتی ہے اور اسے کسی قسم کی خوشی بھی نہیں مل پاتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس طرح عورت پچھتاوے میں رہتی ہے، بچے بڑے ہوجاتے ہیں، پھر وہ ماں کو الزام دینے لگتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  اگر آپ کے پاس تعلیم اور نوکری ہو تو آپ کو کسی قسم کے سہارے کی ضرورت نہیں رہتی، اس طرح آپ کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ اپنے بچوں کے اخراجات خود اٹھائیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے