اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

08 Jul 2026
08 Jul 2026

(دنیا نیوز) انسان دوست اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر دینے والی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

عبدالستار ایدھی جنہوں نے بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کرتے کرتے عمر گزاری اور ان کی سماجی خدمات کا لگایا گیا پودا ایدھی فاونڈیشن کے نام سے تناور درخت بن چکا ہے جو پورے پاکستان میں ریسکیو، ایمرجنسی آپریشن کرنے کے ساتھ غریب لاچار افراد کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام بھی چلا رہا ہے۔

عبد الستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے بانٹوا شہر میں پیدا ہوئے، قیامِ پاکستان کے بعد 1947ء میں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوئے، 1951ء میں عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کا آغاز ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے کیا، اور پھر "ایدھی ٹرسٹ" کی بنیاد رکھی، جو بعد میں ملک گیر فلاحی نیٹ ورک میں تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت کی، اور خدمت کا یہ سلسلہ ان کی وفات کے بعد بھی جاری ہے، دکھی انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں عبدالستار ایدھی کو 1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔

دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس چلانے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے، 8 جولائی 2016ء کو عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے کے سبب 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

عبدالستار ایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک کیا گیا، انسانیت کیلئے ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے