اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سی ایم پنجاب یوتھ گیمز: 77 ہزار تعلیمی اداروں کی شرکت، عمر کی حد بھی مقرر

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت اجلاس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں اور مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تعلیمی اداروں کی سطح پر ہونے والے مقابلوں کی تعداد اور کھلاڑیوں کی عمر کی حد کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق سکول سطح پر 6، کالج سطح پر 14 اور یونیورسٹی سطح پر 19 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، سکول کے طلبہ کے لیے عمر کی حد 16 سال، کالج کے لیے 19 سال جبکہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں خصوصی افراد کے لیے بھی الگ سپورٹس مقابلے منعقد ہوں گے، مڈل سکول، ہائی سکول، نان فارمل تعلیمی ادارے، دینی مدارس اور نجی سکول بھی ان کھیلوں میں حصہ لیں گے، پنجاب بھر کے 77 ہزار تعلیمی ادارے بھی اس میگا سپورٹس ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے