اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے لاہور ریلوے سٹیشن اور اس کے اطراف جاری اربن ریجنریشن پراجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو منصوبے پر جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے سٹیشن سے منسلک وسیع پارکنگ ایریا کی تعمیر جاری ہے، جبکہ ریلوے سٹیشن کے سامنے آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم کی تنصیب بھی جلد مکمل کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملحقہ سڑکوں پر واقع تمام عمارتوں کی فساڈ اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ریلوے وال کی بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ علاقے کی مجموعی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے اطراف شہریوں اور مسافروں کے لیے جدید انفراسٹرکچر متعارف کروایا جا رہا ہے، جس سے سفری سہولیات اور شہری ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور معیار و رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے