اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک فسطائی حکومت کے طور پر رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم کے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر سکتی ہے جبکہ بھارتی حکومت یہ بھی سمجھتی ہے کہ اس کی کوئی بازپرس نہیں ہو سکتی۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ نریندر مودی اور اس کے حامیوں کی بڑی غلط فہمی ہے اور بھارت کو یاد ہونا چاہیے کہ پاکستان ماضی میں بھی اس کی کئی غلط فہمیاں دور کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زراعت، معاشی ترقی اور بقا کا ضامن ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا چیلنج پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے