اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، قیدیوں کے اہلخانہ کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔

حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے قیدیوں سے ملاقات کے لیے وقت طے کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق نئی ایپ کا مقصد جیلوں میں آنے والے شہریوں کو جدید اور آسان سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ملاقات کے لیے طویل انتظار اور غیر ضروری رش سے بچا جا سکے۔

ایپ کے ذریعے شہری اپنی سہولت کے مطابق ملاقات کا وقت مقرر کر سکیں گے، جس سے جیلوں میں ملاقات کے نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے