اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی پر مبارکباد کا پیغام

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ پنجاب اس خوشی کے موقع پر امریکی قوم کے ساتھ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالثی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرکے پاک۔امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے امریکہ کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں امریکی اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں قابلِ قدر کام جاری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے