اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکٹرک بسوں کے نیٹ ورک میں توسیع، چارجنگ انفراسٹرکچر پر 40 ارب روپے مختص

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں الیکٹرک بسوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

نئی الیکٹرک بسیں مکمل چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب سے قبل ہی مرحلہ وار آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکٹرک بسوں کو ابتدائی طور پر واپڈا کی فراہم کردہ بجلی کے ذریعے چارج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پنجاب حکومت کو کاربن کریڈٹس کی فراہمی کیلئے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا گیا، تاہم گزشتہ دو برس کے دوران سولر چارجنگ انفراسٹرکچر مکمل طور پر قائم نہیں کیا جا سکا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں الیکٹرک بسوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کیلئے 40 ارب روپے مختص کئے ہیں، جبکہ الیکٹرک انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے بڑے شہروں کے بعد چھوٹے اضلاع میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے 13 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، خوشاب میں 15 جبکہ خانیوال، بھکر، اٹک، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں 9، 9 بسیں مختلف شہری روٹس پر آپریشنل ہوں گی۔

منصوبے کے تحت جولائی 2026ء کے اختتام تک مزید  14 اضلاع میں بھی الیکٹرک بس سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں 10، 10 جبکہ گوجرانوالہ اور ملتان میں 12، 12 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، مری، گجرات، شیخوپورہ، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب اور نارووال میں بھی جولائی کے آخر تک 11، 11 بسیں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مزید 488 الیکٹرک بسیں اگست 2026ء کے اختتام تک پاکستان پہنچ جائیں گی، جنہیں مختلف اضلاع میں آپریشنل کیا جائے گا، اس وقت پنجاب کے  18 اضلاع میں 400 الیکٹرک بسیں پہلے ہی سروس فراہم کر رہی ہیں، جبکہ حکومت کا ہدف 2026ء کے دوران مجموعی طور پر 1900 الیکٹرک بسیں چلانے کا ہے۔

دوسری جانب دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 1900 الیکٹرک بسوں کے مقابلے میں پنجاب حکومت کے پاس فی الحال صرف 41 بسوں کو چارج کرنے کی سہولت موجود ہے، جس کے باعث چارجنگ انفراسٹرکچر کی بروقت تکمیل منصوبے کی کامیابی کیلئے اہم چیلنج تصور کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے