اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکٹرک بسوں کی مانگ بڑھ رہی،147 تحصیلوں تک سہولت فراہم کریں گے: عظمیٰ بخاری

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی ہے، عوام کی جانب سے ان بسوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں کے شہری وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے علاقوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ حکومت جلد صوبے کی 147 تحصیلوں تک یہ سفری سہولت فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ایک ہزار ایک سو الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، جن سے روزانہ لاکھوں شہری معیاری، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا ہے کہ گرین بسوں کے ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہیں، جس کے باعث ان میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ کے حوالے سے پنجاب کا کسی دوسرے صوبے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے