اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس نے شوبز میں واپسی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی شوبز میں واپسی سے متعلق خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میرا کسی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سوال کے جواب میں عمران عباس نے بتایا کہ میرا کوئی نیا ڈرامہ نشر ہونے والا نہیں کیونکہ میں نے حالیہ عرصے میں کسی بھی پراجیکٹ پر دستخط نہیں کیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شوبز میں واپسی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا اور اس وقت اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں۔

یاد رہے کہ عمران عباس ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ ڈراموں کے سکرپٹس انہیں اتنے متاثر نہیں کرتے کہ وہ دوبارہ ٹی وی پر کام کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے