اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی دورے سے چند روز قبل اعزازات کی تخلیق سوالیہ نشان ہے جب کہ اعزازی اسناد میں املا کی غلطیاں بھی شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخصیت کا کسی اعزاز کو حاصل کرنے والا پہلا اور واحد فرد بن جانا امیج مینجمنٹ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات  نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت برسوں سے ایسے اعزازات کو عالمی پذیرائی کا ثبوت بنا کر پیش کرتی رہی ہے اور نفرت پر مبنی پالیسیوں کے باوجود بیرون ملک اعزازات کی تشہیر کی گئی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی بیرون ملک اعزازی تقاریب میں شریک ہیں جب کہ عام بھارتی عوام اندرون ملک سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے