اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی ،48 گھنٹوں میں احتجاج کا اعلان کرینگے: حافظ نعیم الرحمٰن

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں جنگ سے پہلے کی سطح کے مطابق تیل کی قیمتیں مقرر کی جانی چاہئیں، جبکہ حکومت کی جانب سے صرف ایک روپے 97 پیسے کمی کا اعلان افسوسناک، شرمناک اور عوام دشمن ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ کرکے عوام کے حق پر ڈاکا ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال حکمرانوں کی نااہلی اور عیاشیوں کا نتیجہ ہے، جبکہ ایف بی آر کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے اور لیوی کے نام پر غریب اور متوسط طبقے سے بھاری ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی اب یہ صورتحال مزید برداشت نہیں کرے گی اور عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے