اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شفیق آباد: بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا، سب انجینئر معطل

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) شفیق آباد کے علاقہ میں راہ گیر بچے کا کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ شام چھ بجے کے قریب بند روڈ پر پیش آیا۔فوٹیج کے مطابق بچہ سڑک کنارے چلتا ہوا کھلے مین ہول میں گرا، مقامی دکانداروں  نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بروقت نکالا۔بروقت نکالے جانے کی وجہ سے بچہ محفوظ رہا، جانی نقصان نہیں ہوا۔

مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعہ پر ایم ڈی واسا غفران نے نوٹس لیا اور غفلت پر سب انجینئر معاویہ مصطفی کو معطل جبکہ ورک چارج سب انجینئر محمد عبداللہ کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا۔

ایم ڈی واسا  نے کہا کہ ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، ایم ڈی واسا نے شہر بھر میں تمام مین ہولز کی ہنگامی انسپکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات میں کوتاہی پر سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے