اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ: سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر راؤنڈ 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

وینکوور سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر دباؤ رکھا اور کھیل کے 10 ویں منٹ پر ہی ایمبولو نے شاندار کک لگاتے ہوئے ٹیم کو پہلی برتری دلا دی۔

پہلے ہاف میں الجزائر نے واپسی کی کوشش کی تاہم سوئس دفاع نے حریف ٹیم کو زیادہ مواقع نہ دیے اور وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے سوئٹزرلینڈ کے حق میں رہا۔

کھیل کے 46 ویں منٹ پر سوئٹزرلینڈ کے ڈین نڈوئے نے اگلا گول کرکے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

اس کے بعد الجزائر نے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی لیکن سوئٹزرلینڈ کے مضبوط دفاع کے سامنے اسے کوئی واضح موقع نہ مل سکا اور میچ دو صفر سے سوئٹزرلینڈ کے نام رہا۔

اس کامیابی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ مسلسل چوتھی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ سوئس ٹیم اب 7 جولائی کو وینکوور میں کولمبیا اور گھانا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے