اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

241 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹنگ کمپنیاں اس قیمت پر ایل پی جی نہیں دے رہیں، ڈسٹری بیوٹر

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(ویب ڈیسک)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے اوگرا کی مقررہ قیمت پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں سے ترسیل ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی پاکستان کے وائس چیئرمین ملک تیمور نے  بتایا کہ پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیاں اوگرا کے مقررہ قیمت سے زائد پر ڈسٹری بیوٹرز کو بشمول سیلز ٹیکس کی کٹوتی کے ایل پی جی فروخت کرتی ہیں اور ڈسٹری بیوٹرز کے مطالبے کے باوجود انہیں ایل پی جی کی انوائس فراہم نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے آج تک کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں صارفین کو اوگرا کے مقررہ قیمت پر ایل پی جی میسر نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل اوگرا نے فی کلوگرام ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 241 روپے مقرر کی ہے لیکن مارکیٹنگ کمپنیاں اس نئی قیمت پر ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی نہیں فراہم کررہی ہیں۔

 

 

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیاں منظم انداز سے عام صارف کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں جبکہ بدنام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ہوتے ہیں جنہیں مجبورا کمپنیوں کی زبانی شرائط پر ایل پی جی خرید کر اپنے معاش کو جاری رکھنا پڑتا ہے۔

ملک تیمور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے جس کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اوگرا ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مجوزہ نگرانی کی حکمت عملی ترتیب تاکہ مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر ایل پی جی کی فروخت کی بنیاد کا قلعہ قمع ممکن ہوسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے