اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں معاشی استحکام اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث نوجوان سرمایہ کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اگست سے مئی تک 1 لاکھ 80 ہزار 148 نئے ریٹیل سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹر ہوئے، جبکہ 18 سے 30 سال کے نوجوان سرمایہ کار نئے رجسٹریشنز کا 41 فیصد رہے، جن کی تعداد 74 ہزار 629 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ماہانہ اوسطاً 15 ہزار نئے اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے، جن میں تقریباً 40 فیصد نوجوان سرمایہ کار شامل ہیں۔

گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ڈالر کی بنیاد پر 66 فیصد سالانہ منافع دیا، جو خطے میں سب سے زیادہ ہے، حکومت کی معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث میکرو اکنامک استحکام  نے سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو مضبوط بنایا۔

بڑھتی سرمایہ کاری، نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور مضبوط معاشی اشاریے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے