اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیا مالی سال، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھا دی

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(ویب ڈیسک) نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی شرح میں ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لٹر کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے اسی کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لٹر کمی کر دی ہے، حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق دونوں مختلف لیوی ٹیکسوں کی شرح میں کی گئی اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے