اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی شینڈونگ گروپ کی پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے چین کے شینڈونگ گروپ کے چیئرمین ہاؤ جیان شِن نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اعلامیے کے مطابق شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے توانائی شعبے میں طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری کی تجویز پیش کرتے ہوئے تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے، ڈرلنگ اور فیلڈ آپٹیمائزیشن میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

چینی کمپنی نے پاکستان میں ریفائنری اپ گریڈیشن، فلوئیڈ کیٹالیٹک کریکنگ (ایف سی سی) یونٹ کی تنصیب، توانائی سے متعلق آلات کی مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام، آف شور توانائی منصوبوں، سلفر پروسیسنگ پلانٹ اور انرجی سٹیز میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

کمپنی کے مطابق پاکستان میں قائم ہونے والی مینوفیکچرنگ سہولت کو مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن کو چینی کمپنی کی تمام تجاویز پر فوکل پرسنز مقرر کرکے فوری پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا، چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش پاکستان کی توانائی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے