اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات مہنگی، برائلر کے نرخ میں 22 روپے فی کلو اضافہ

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات مزید مہنگی ہو گئیں، برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 432 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 270 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 284 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 298 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 227 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 6 ہزار 690 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے