30 Jun 2026
(لاہور نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا دیا۔
نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان مقابلہ اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر تھا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، دونوں ٹیموں کو 5، 5 پنالٹی شوٹ آؤٹ دیئے گئے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے کھیل کے مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سکور کیا تھا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول سکور کیا جبکہ مراکش کا گول ڈیوپ نے سکور کیا تھا، راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا میچ ہے جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے 4 جولائی کو ہوگا۔
یاد رہے کہ پیراگوئے نے جرمنی کو غیر متوقع طور پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔
