اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شدید گرمی سے لیسکو کا نظام دباؤ کا شکار، تکنیکی خرابیوں اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) شدید گرمی کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا ترسیلی اور ڈسٹری بیوشن نظام شدید دباؤ کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے، ٹرپنگ اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

ذرائع کے مطابق دن کے وقت لیسکو کی بجلی کی طلب 3 ہزار 920 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، جبکہ کمپنی کے لیے 4 ہزار 250 میگاواٹ کا کوٹہ مقرر ہے۔ تاہم لیسکو کو اس وقت قومی گرڈ سے صرف 3 ہزار 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کی وجہ سے بجلی کی طلب نسبتاً کم رہتی ہے، تاہم شام اور رات کے وقت طلب بڑھ کر 5 ہزار 2 میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے، جس سے سسٹم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپنگ اور دیگر فنی خرابیوں کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شارٹ فال بڑھنے پر مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کی گئی، جس کے باعث صارفین کو رات بھر وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے