اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وحدت کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی معطل رہی، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور گھریلو امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بھاری بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود وہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

 متاثرہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لے کر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے