29 Jun 2026
(لاہور نیوز) شدید گرمی اور حبس نے لاہور کے شہریوں کو بے حال کر دیا جبکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہریوں نے شہر بھر میں قائم شربت، لسی اور گنے کے رس کے سٹالز کا رخ کرنا شروع کر دیا، مختلف علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کے سٹالز پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں شہری گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مختلف مشروبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں ٹھنڈے مشروبات وقتی سکون فراہم کرتے ہیں۔
