شہرکی خبریں
پی ڈی ایم اے کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
29 Jun 2026
29 Jun 2026
(لاہور نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب) نے صوبہ بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق یکم سے 6 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں تیز آندھی اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اےعمر جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے مقامات یا کھلی فضا میں ہرگز موجود نہ ہوں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں اور دیگر زرعی سرگرمیوں کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔
