اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: اشتہاریوں، عدالتی مفروران کیخلاف آپریشن، 67 ملزمان گرفتار

29 Jun 2026
29 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں اشتہاری ملزمان، عادی جرائم پیشہ افراد اور عدالتی مفروران کیخلاف خصوصی آپریشن کے دوران پولیس نے 67 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 67 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 12 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران 39 ریکارڈ یافتہ اور 9 عادی مجرمان کو حراست میں لیا جبکہ زیر سماعت مقدمات میں مطلوب 6 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، تمام گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے