29 Jun 2026
(لاہور نیوز) پولیس نے بجلی چوروں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں رواں سال اب تک 9 ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ بجلی چوری کے 8 ہزار 694 مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے کیلئے پولیس اور لیسکو کی مشترکہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
سی سی پی او لاہو نے مزید کہا کہ بجلی چوری جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، بجلی چوری میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ سہولت کاری کرنے والوں اور بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز تیار کرنے والوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔
