اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شدید گرمی کے دوران بڑی خوشخبری: مون سون کے آغاز کی پیشگوئی

28 Jun 2026
28 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے ملک میں مون سون سیزن کے آغاز کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر سے مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم جولائی سے پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔ تیز دھوپ کے باعث موسم مزید گرم ہو گیا ہے اور سورج آگ برساتا محسوس ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بارش ہونے کا امکان موجود ہے، تاہم شہریوں کو گرمی اورحبس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے