اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایرانی صدر کے دورے سے پاک سعودیہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے: رانا تنویر حسین

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تاہم اس سے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملے کے بعد سعودی حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ قطر کا کردار بھی مثبت اور مثالی رہا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے متوازن اور ذمہ دارانہ سفارت کاری پر عمل پیرا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورۂ چین ان کے اہم ترین غیر ملکی دوروں میں سے ایک ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں چین کے ساتھ زراعت، تحقیق، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ زرعی مصنوعات کی تجارت اور برآمدات بڑھانے کیلئے بھی پیشرفت جاری ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار، ہنر مندی اور بلاسود قرضوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صنعتوں کے فروغ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آج بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے اور مثبت سیاست ہی تمام مسائل کا حل ہے، 9 مئی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، ریاست اپنی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حالات سازگار رہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

رانا تنویر حسین نے اپوزیشن کی مثبت زبان اور رویے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے