اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں شدید گرمی اور حبس برقرار، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، لہٰذا شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے