اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مذہبی سکالر ناصر مدنی نے قانونی نوٹس کے بعد مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(ویب ڈیسک) قانونی نوٹس موصول ہونے کے بعد مذہبی سکالر ناصر مدنی نے اداکارہ مومنہ اقبال سے عوامی سطح پر معذرت کر لی۔

اپنے ویڈیو بیان میں ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں، کسی کی دل آزاری ان کا مقصد نہیں تھا، اس لیے وہ عوامی سطح پر معافی مانگتے ہیں۔

ناصر مدنی نے اپنے بیان میں تمام بیٹیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے احترام اور حقوق کے لیے آواز بلند کریں، ہر پاکستانی بیٹی کی عزت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کیونکہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ناصر مدنی کا اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس کے بعد مومنہ اقبال نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا، اس قانونی معاملے کی پیروی اداکارہ کی بہن رمشہ اقبال نے کی، جس کے بعد ناصر مدنی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے