اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ عاشور: سی ٹی او لاہور کا جلوسوں کے روٹس کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے یومِ عاشور کے موقع پر ماڈل ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور شہر کے چاروں بڑے ذوالجناح جلوسوں کے روٹس کا دورہ کرکے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی ٹی او  نے جلوسوں کے منتظمین سے ٹریفک انتظامات کے بارے میں دریافت کیا، جس پر منتظمین  نے بہترین انتظامات پر ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں  نے ڈائیورژن پوائنٹس پر شہریوں سے بھی ملاقات کی، ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وارڈنز کو ضروری ہدایات جاری کیں، سی ٹی او کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ جلوسوں میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کیلئے مناسب پارکنگ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز مشکوک افراد اور لاوارث اشیا پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر پرامن محرم الحرام کے انعقاد کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ مؤثر ٹریفک پلان کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی گئی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے