اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام: ڈیجیٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال، امام بارگاہوں کی ریئل ٹائم نگرانی

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور نگرانی کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام اور ایل ٹی ای نیٹ ورک متعارف کرایا ہے، جس کے تحت امام بارگاہوں اور مجالس کی پل پل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گزشتہ آٹھ روز سے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی، سہولت اور انتظامات کیلئے صوبے بھر کی انتظامی مشینری ہائی الرٹ ہے، حکام کے مطابق اس سال پہلی مرتبہ محرم سکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محرم الحرام کیلئے نیا کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ’’کیئر اینڈ پروٹیکشن‘‘ ماڈل متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے فیلڈ میں موجود تمام سرگرمیوں کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن بنائی گئی ہے۔

حکام  نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار عزادارانِ اہلِ بیت کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے اینٹی سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کی گاڑیاں مختلف اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق یہ اقدامات عزاداران کی سہولت، تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، جنہیں عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے