(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیف بلائنڈ نہ بوجھ ہیں نہ بیکار، بلکہ حوصلے اور خودداری کی جیتی جاگتی تصویر ہیں۔
مریم نواز شریف نے ڈیف بلائنڈ نس ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیک وقت سماعت اور بصیرت سے محروم افراد بہت ہی سپیشل افراد ہیں، ڈیف بلائنڈ افراد کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی اجتماعی ذمہ داری ہے، سپیشل افراد کی بحالی احسان نہیں ان کا حق ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمت کارڈ کے ذریعے ڈیف بلائنڈ سمیت تمام سپیشل افراد کی باعزت معاشی معاونت کررہے ہیں، ڈیف بلائنڈ سمیت سپیشل افراد کو معاون آلات فراہم کرکے زندگی کی دوڑ میں شمولیت کیلئے باعزت طریقے سے راستہ ہموار کررہے ہیں، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سنٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیف بلائنڈ سمیت تمام خصوصی بچوں کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کوئی بچہ زندگی کی دوڑ میں اس لیے پیچھے نہ رہ جائے کہ وہ دیکھ یا سن نہیں سکتا۔
